اقوام متحدہ( آن لائن )اقوام متحدہ میں چین کے مندوب زینگ جون نے کہا ہے کہ چین عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کوورنا وائرس کو عالمی مسئلہ قرار دیئے جانے کے اعلان کا جائزہ لے رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ابھی بھی مشکلات درپیش ہیں لہذا اس حوالے سے بین الاقوامی یگانگت بہت اہم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممالک کو
ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم دیگر ممالک کے خدشات کو سمجھتے ہیں لیکن ہمیں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے ہدایت کو بھی سننا چاہیے اور انہیں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کی گئی چین کی کوششوں پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید ردعمل منفی اثرات کا حامل ہو سکتے ہیں لہذا اس سے بچنا ضروری ہے۔