نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے مشرقی افریقہ میں ٹڈی دل کے شدید حملے سے نمٹنے کے لیے اقوام عالم سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے خوراک اور کاشتکاری کے ادارے (ایف اے او) کے ترجمان نے کہاکہ یہ مدد خوراک اور ذریعہ معاش کی حفاظت اور غذائی قلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مانگی گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کے خوراک اور کاشتکاری کے ادارے (ایف اے او) کے ترجمان کے مطابق یہ مدد خوراک اور ذریعہ معاش کی حفاظت اور غذائی قلت کے خطرے سے
نمٹنے کے لیے مانگی گئی ہے،ادارے کے مطابق ایتھوپیا اور صومالیہ نے اس پیمانے پر ان حشرات الارض کے حملے گذشتہ 25 سال میں نہیں دیکھے جبکہ کینیا میں ایسا گذشتہ 70 برس میں نہیں ہوا۔ادارے کے مطابق ایتھیوپیا اور سومالیا نے اس پیمانے پر ان حشرات الارض کے حملے گذشتہ 25 سال میں نہیں دیکھے جبکہ کینیا میں ایسا گذشتہ 70 برس میں نہیں ہوایہ جھنڈ یمن سے بحیرہ احمر کے اطراف میں پھیل رہے ہیں۔ سنہ 2019 کے اواخر میں ہونے والی بارشوں نے ٹڈی دل کی افزائش کے لیے بہترین ماحول پیدا کر دیا تھا۔