تہران(آن لائن)ایران نے جوہری عدم پھیلائو کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہے۔ اگر ایٹمی معاہدہ تنازع کو یورپی فریقین سلامتی کونسل میں لے کر گئے تو اقدام کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایسا ہوا تو ایران جوہری عدم پھیلائو معاہدے (این پی ٹی)سے دستبردار ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ
یورپی ممالک نے غیر مناسب رویہ ترک نہ کیا تو (این پی ٹی ) سے دستبردار ہوجائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ (این پی ٹی)کے تحت امریکہ ، روس ، چین ، برطانیہ اور فرانس کے علاوہ کوئی ملک جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی فریقین اپنی ذمہ داری کو نہ سمجھے تو ایران بھی ایسا کرے گا۔ اگر یہ رویہ نہ بدلا گیا تو ایران کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ۔