عمررسیدہ امریکی ملازم 60سالہ سروس کے بعد 102 سال کی عمر میں ریٹائر، دوسری جنگی عظیم میں بطور فوجی بھرتی باب وولمرمستقبل میں کیا کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟جانئے

21  جنوری‬‮  2020

انڈیانا(این این آئی) مسلسل چھ عشروں تک انڈیانا حکومت میں کام کرنے کے بعد 102 برس کے باب وولمر اگلے ماہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس موقع پر کہاکہ میرا جسم کہہ رہا ہے کہ اب جانے کا وقت ہوگیا ہے۔انڈیانا کے قدرتی وسائل کے ادارے میں وہ ساٹھ برس سے

سروے کا کام کررہے ہیں اور اگلے ماہ 6 فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ باب 1962 میں اس ادارے سے وابستہ ہوئے تھے۔دوسری جنگی عظیم میں وہ فوج میں بھرتی ہوئے تھے اور اب بھی روزانہ سروے کا کام کرتے ہیں۔ لیکن اب انہیں احساس ہوا ہے کہ انہیں ریٹائر ہوجانا چاہیے۔ ملازمت کے بعد وہ اپنا وقت کتب بینی اور باغبانی میں گزاریں گے اور ان جزائر کا دورہ کریں گے جہاں دوسری عالمی جنگ میں موجود تھے۔ اسی لیے باب کو انڈیانا کا سب سے بڑا فوجی اعزاز بھی دیا گیا ہے۔اپنی مدتِ ملازمت میں انہوں نے پوردوا یونیورسٹی سے زراعت کی سند حاصل کی اور شروع میں کاغذ پینسل سے سروے کیا اور اب وہ جدید ترین آلات اور جی پی ایس سسٹم سے یہ کام کررہے ہیں۔ اپنی زندگی میں وہ فوج کے تجربے کو سب سے اہم سمجھتے ہیں۔ پرل ہاربر پر ہونے والے حملے کے بعد انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…