عراق میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ

21  جنوری‬‮  2020

بغداد(آن لائن)عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راکٹ حملوں کے وقت امریکی سفارت خانے سے منسلک کمپلیکس سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے اعلانات کئے گئے۔عراقی پولیس نے بتایا کہ کٹیوشا کے تین راکٹ گرین زون کے اندر گرے ، جس میں سرکاری

عمارتیں اور کئی غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔راکٹ حملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم امریکا کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے فضائی حملے کر کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران کی جانب سے 8 جنوری کو بغداد میں امریکا کے دو فوجی اڈوں پر درجنوں میزائل داغے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…