منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محبت کی ایک ایسی داستان ہے جو کتابوں میں لکھے جانے کے لائق ہے محبت ہو تو ایسی، شوہر کی موت کے ساتھ بیوی بھی چل بسی،اپنی زندگی کے  آخری چند گھنٹوں میں وہ دونوں کا ایسا کام جس نے سب کو رنجیدہ کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کے رہائشی جیک موریسن اور ہیرٹ موریسن نے اپنی زندگی کے 65 برس ایک دوسرے کے ساتھ گزارے اور پھر جب ایک کی موت ہوئی ہے تو دوسرا بھی اس کے بغیر نہ رہ سکا اور کچھ ہی دیر بعد دوسرے کی بھی موت ہو گئی۔جیک اور ہیرٹ موریسن کے بستر اسپتال میں ایک ساتھ لگائے گئے تھے۔ اپنی زندگی کے

آخری چند گھنٹوں میں وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر لیٹے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 10 جنوری کی رات پیش آیا جب جیک نے 86 برس کی عمر میں جان دی۔ ان کی اہلیہ 83 سالہ ہیرٹ موریسن کی موت جیک کے انتقال کے چند منٹوں بعد ہوئی۔دونوں کے دو بیٹے اور سیو ویگنر نام کی ایک بھتیجی ہیں جنہیں جیک اور ہیرٹ نے ہی پالا۔ اسپتال میں ویگنر ہی ان کا خیال رکھتی تھیں۔انتقال کے بعد ویگنر نے کہا کہ میں افسردہ ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ جیک اور ہیرٹ اب پرسکون ہیں اور وہ ایک ساتھ ہی دوبارہ واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محبت کی ایک ایسی داستان ہے جو کتابوں میں لکھے جانے کے لائق ہے۔ویگنر کے مطابق جیک اور ہیرٹ موریسن کی پہلی ملاقات 1955 میں ‘ہیلووین کے دوران ہوئی تھی۔ جس کے بعد وہ ایک ڈنر پر ساتھ گئے اور پھر تمام عمر ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ ملاقات کے چھ مہینوں بعد انہوں نے شادی کر لی تھی۔ویگنر کے مطابق جیک اور ہیرٹ دونوں مذہبی رجحانات رکھتے تھے اور مذہبی مقامات کی زیارتوں کے سلسلے میں آسٹریلیا اور یورپ کے دورے کر چکے تھے۔زیارت پر ان کے ساتھ جانے والے ایک شخص وین پرائس کا اس جوڑے سے متعلق کہنا تھا کہ آپ جیک کو اس وقت تک نہیں دیکھ سکتے جب تک آپ ہیرٹ کو نہ دیکھ لیں۔‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…