بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں نے اونچی ذات کے لوگوں نے دلت نوجوان کو آگ لگادی

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (سائوتھ ایشین وائر)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چوبیس سالہ دلت نوجوان کو آگ لگادی گئی۔ سائوتھ ایشین وائرکے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں دلت برادری کے ایک نوجوان کو مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی گئی۔

دھنیرام اہیرور نامی نوجوان کو تقریبا-20 15 افراد نے آگ لگادی جس میں وہ 60 فیصد جھلس گیا ، اور اس وقت بھوپال کے حمیدیہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ساگر میں موتی نگر پولیس اسٹیشن کے تحت دھرم شری کے علاقے میں پیش آیا ۔اطلاعات کے مطابق ، کچھ معاملات پر تنازعہ کے بعد ، چھٹو ، اذو پٹھان اور کالو سمیت لوگوں کے ایک گروہ نے دھنیرام اور اس کے اہل خانہ پر حملہ کیا اور اسے گھیر کر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس کے بعد مشہور کردیا گیا کہ اگ لگانے والے مسلم برادری کے لوگ تھے۔ ملزم افراد پچھلے کئی مہینوں سے دھنیرام کو ہراساں کررہے تھے۔ یہاں تک کہ اس نے ساگر کے موتی نگر پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ اس کی جان کو خطرہ ہے ، لیکن پولیس نے اس کی حفاظت کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دونوں فریقوں کے مابین واقعے سے دو دن قبل لڑائی ہوئی تھی ، لیکن یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ اس کے بعد بھی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ دھنیرم اھیروار کو واقعے کے بعد بندیل کھنڈ میڈیکل کالج لے جایا گیا ، جہاں سے دو دن بعد اسے بھوپال ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 294 ، 323 ، 452 ، 307 اور ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان میں سے تین کو پولیس نے اس معاملے میں گرفتار کیا ہے ، جبکہ چوتھا مفرور ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…