اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارے سی اسپیکٹر انڈیکس کی 2019 کے لیے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست جاری، فہرست میں برازیل پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، نائجیریا تیسرے اور ارجیٹینا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔بھارت سکونت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ممالک میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس فہرست
میں برطانیہ 12 ویں جبکہ امریکا 16 ویں نمبر پر موجود ہے۔ سی اسپیکٹر انڈیکس نے انسانی حقوق اور عام آدمی کے استحصال کو انڈیکس کا حصہ بنایا ہے۔ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات ، آزادی کے حقوق غصب کرنا، آزادی اظہار پر پابندی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا، انسانی حقوق کے خلاف معاشرتی برائیوں پر مبنی تمام نکات کو بھی انڈیکس میں شامل کیا گیا ۔