دمشق (این این آئی) اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے نزدیک ٹی فور کے اڈے پر میزائل داغے ہیں،شام کے فضائی ڈیفنس سسٹم نے متعدد میزائلوں کو مار گرایاہے لیکن چار نے اڈے کو نشانہ بنایاہے تاہم اس میں کچھ نقصان ہوا ہے، لیکن کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے ،شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق
اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کو دمشق کے نزدیک ٹی فور کے اڈے پر میزائل داغے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شام کے فضائی ڈیفنس سسٹم نے متعدد میزائلوں کو مار گرایا لیکن چار نے اڈے کو نشانہ بنایا اور کچھ نقصان ہوا۔ لیکن کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا،اسرائیلی عہدے داروں نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ شام اسرائیل پر یہ الزام عائد کر چکا ہے کہ حالیہ مہینوں میں وہ اسی اڈے کو کئی بار نشانہ بنا چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ذرائع نے کہا کہ ایرانی فورسز اور اتحادی شیعہ ملیشیاؤں نے اس اڈے کو استعمال کیا تھا جن میں لبنان کی حزب اللہ کی فورسز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ یہ اڈا گولا بارود اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔