بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دبئی میں زیر تعمیر دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل دی سیل ٹاور عوام کیلئے کب کھولا جائے گا، ہوٹل انتظامیہ نے اعلان کر دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی کے مرینہ ڈسٹرکٹ میں ہوائی اڈے کے قریب دی سیل ٹاور کے نام سے دْنیا کا سب سے اْونچا ہوٹل زیر تعمیر ہے۔اس ہوٹل کی اْونچائی 360.4 میٹر ہو گی اور اس میں 1042 کمرے ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوٹل تعمیر کرنے والی کمپنی دی فرسٹ گروپ نے بتایاکہ ہوٹل کی تعمیر 2022 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور ہوٹل کو 2022کے آخر یا 2023کے ابتداء میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔اس نئے ہوٹل کے فن تعمیر اور ڈیزائن کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل چکی ہے اور یہ اب تک تین ایوارڈ

بھی اپنے نام کر چکا ہے۔ہوٹل میں دبئی کے نظاروں کے لیے خصوصی مقام بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔فرسٹ گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کو ہوٹل سے دبئی کی بلندو بالا عمارتوں اور سمندر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ہوٹل کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی تھی اور اس ہوٹل کی تعمیر سے دبئی میں بلند و بالا ہوٹلز کی فہرست میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ہوٹل انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعمیر مکمل ہونے پر وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…