جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

ملالہ کے نام سے منسوب امریکی اسکول میں تدریسی عمل شروع

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن ) امریکی ریاست ٹیکساس میں ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب اسکول میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں امریکی قونصل خانے نے ٹوئٹ پر یہ خبر دیتے ہوئے اسکول کے بیج کی تصویر بھی جاری کی۔ امریکی قونصلیٹ لاہور نے کہا کہ فورڈ بیڈ کاؤنٹی میں ایلی مینٹری اسکول کو

ملالہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اس تعلیمی ادارے میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔امریکی قونصل خانے نے کہا کہ یہ اسکول ملالہ کے تعلیم اور رواداری کے مشن کو فروغ دے گا۔فورٹ بینڈ کے اس اسکول کا نام منتخب کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں اساتذہ، طلبہ، والدین، اسٹاف، بورڈ ارکان اور دیگر شامل تھے جب کہ 100 کے قریب نام تجویز کیے گئے جس میں سے ملالہ یوسف زئی کا نام منتخب کیا گیا۔اسکول کا نام تجویز کرنے پر رائے شماری ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے۔ مذکورہ تعلیمی ادارے کا نام ’ملالہ یوسف زئی ایلیمنٹری ‘ ہوگیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…