کولکتہ(این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نئی بوچھاڑ کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون حکمران جماعت کی بھارتی شہریوں سے شہریت واپس لینے اور اسے فنڈ دینے والے غیر ملکیوں کو دینے کی ایک چال ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کولکتہ میں متنازع شہریت قانون کے خلاف
ترینامول کانگریس کے اسٹوڈنٹ وِنگ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہا کہ یہ قانونی طور پر شہریوں سے ان کی شہریت لینے اور اسے ان غیر ملکیوں کو دینے کی ایک چال ہے جنہوں نے بی جے پی کو فنڈز دیئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنہوں نے بی جے پی کو غیر ملکی فنڈز لینے اور کالے دھن کو سفید کرنے میں مدد کی، انہیں بدلے میں بھارتی شہریت دی جائے گی۔