بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

خاتون اینکر اپنے بھائی کی موت کی خبر سننے کےبعد بھی نم آنکھوں کیساتھ خبریں پڑ کر سناتی رہیں، عراقی اینکر نے صبر و تحمل کی نئی مثال قائم کر دی

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی ٹی وی چینل کی خاتون میزبان اپنا پروگرام شروع کرتے ہوئے شدید غمگین ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق عراقی پروگرام اینکر سحرعباس اسکرین پر آن ائیر ہوئیں تو وہ شدید غم اور رنج کی کیفت میں مبتلا تھیں انہوں نے اپنے غم کی وجہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام شروع کرنے سے

کچھ لمحے قبل انہیں اپنے بڑے بھائی میجر جنرل طارق عباس کی موت کی خبر ملی جس کی وجہ سے وہ اس کیفیت کا شکار ہیں ۔ جس پر انہوں نے ناظرین سے معافی مانگی کہ وہ آن ائیر ہونے کے بعد بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں ۔ سحر عباس نے بھائی کی موت کی خبر ملنے کے باوجود پروگرام پیش کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تاکہ ملک میں پیش آنے والے کسی بھی قسم کے تازہ واقعات سے اپنے دیکھنے والے ناظرین کو باخبر رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی خاتون نیوز اینکر بھی حادثے کی خبر ناظرین کیساتھ شیئر کرتے ہوئےغمزدہ ہو گئیں کہ جس حادثے کے بارے میں وہ بات کر رہی ہیں اس میں ہلاک ہونے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا شوہر ہے جو کسی کام سے دوسرے شہر گیا تھا ۔ جب گاڑی اور دیگر تفصیلات سامنے آئیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے لیکن انہوں نے بڑے صبر و تحمل کیساتھ خبر مکمل کی اور خود پر کیمرہ ہٹتے ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں تھی ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…