بغداد(این این آئی) عراق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف شکایت کی ہے اورعراق نے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کو مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کی طرف سے سلامتی کونسل کو ایک مکتوب بھیجا گیا جس میں ایران کے
بارے میں شکایت کی گئی ۔ مکتوب میں کہا گیا کہ ایران نے اپنے دفاع کا بہانہ بنا کر عراقی سرزمین پر بمباری جو کہ قطعا ناقابل قبول ہے اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہے۔عراق کی طرف سے کی گئی شکایت میں بغداد کوعلاقائی یا بین الاقوامی تنازعات کا میدان بنانے کی مذمت کی گئی ہے۔