اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں تباہ ہونے والے یوکرینی مسافر طیارے میں چھٹیاں گزار کر واپس جانے والی خاتون کی طیاہ تباہ ہونے سے بیس منٹ قبل ہونے والی گفتگو سامنے آگئی۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق شیدا شادکھو چھٹیاں گزارنے ایران گئی ہوئی تھی
اور اس دن وہ اپنی اپنی چھٹیاں گزارنے کے بعد ایران سے کینیڈا جانے والی تھی، خاتون کی طیارہ تباہ ہونے سے قبل اپنے خاوند سے گفتگو ہوئی۔ خاتون کے شوہر حسان نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اہلیہ اپنی ماں اور بہنوں سے ملنے ایران آئی تھی، وہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد واپس میرے پاس کینیڈا آ رہی تھی، شیداشادکو سے میری آخری بات طیارے کے تباہ ہونے سے بیس منٹ پہلے ہوئی تھی۔ خاتون کے خاوند حسان نے بتایا کہ وہ امریکہ اور ایران کی کشیدگی کے حوالے سے بہت پریشان تھی اور بتا رہی تھی کہ ایرانی جنرل کی موت کے بعد صورت حال بہت زیادہ خراب ہے۔ حسان نے کہا کہ میں نے اس کی بات سن کر اسے تسلی دی اور کہا کہ تم پریشان نہ کوئی جنگ نہیں ہو گی اور نہ ہی ایسا کچھ ہونے والا ہے۔ حسان نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ میری بات سننے کے بعد اس نے اطمینان کا اظہار کیا اور خدا حافظ کہنے کے بعد فون بند کر دیا۔ حسان نے کہا کہ جس وقت مجھے حادثے کا پتہ چلا تو میں نے کئی بار اپنی اہلیہ کے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا فون بند ملا جس سے مجھے اندازہ ہو گیا کہ وہ اس حادثے میں فوت ہو چکی ہے۔