اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سلام مخالف جرمن سیاسی جماعت اے ایف ڈی کو بھاری  جرمانے کا سامنا

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن( آن لائن )برلن کی پارلیمانی انتظامی عدالت نے اسلام اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس پارٹی کو انتخابی مہم میں غیر قانونی عطیہ وصول کرنے کے اسکینڈل کا سامنا تھا۔دائیں بازو کی

سخت نظریات کی حامل جرمن سیاسی پارٹی AfD پر یہ جرمانہ ملکی پارلیمنٹ کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔ جرمانے کا حجم دو لاکھ انہتر ہزار یورو (تقریبا تین لاکھ امریکی ڈالر) ہے۔ اس جرمانے کی وجہ سوئٹزرلینڈ کی تعلقات عامہ کی اشتہاری کمپنی کے ذریعے مکمل کی گئی اشتہاری مہم تھی۔عطیے کی رقم سن 2016 میں اے ایف ڈی پارٹی کے شریک سربراہ ژرگ میوتھن کو دی گئی تھی۔ میوتھن نے پارلیمنٹ کی انتظامی عدالت کے سامنے دیے گئے بیان میں کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں کسی سے عطیہ لینا ممنوع ہے اور یہ سب ان کے ناتجربے کاری کا نتیجہ تھا۔حاصل کردہ عطیے سے انتخابی مہم کے دوران اشتہار بازی کی گئی تھی۔ اشتہاری مواد گول اے جی نامی کمپنی کے توسط سے حاصل کیا گیا۔ ان کے حصول کے لیے جو رقم اے ایف ڈی کو عطیے کے طور پر حاصل ہوئی وہ نواسی ہزار یورو تھی۔ اس طرح جرمن پارلیمنٹ نے جو جرمانہ عائد کیا ہے وہ عطیے میں ملنے والی رقم کا تین گنا ہے۔ پارٹی نے اشتہارات باڈن ورٹمبرگ کے ریاستی انتخابات کے لیے حاصل کیے تھے۔جرمن پارلیمنٹ بنڈس ٹاگ کے فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ اے ایف ڈی کے لیے سوئٹزرلینڈ کی اشتہاری کمپنی گول اے جی  نے جو پوسٹرز، دستی پرچے اور اخباری اشتہار اشاعت کے بعد فراہم کیے تھے، وہ غیرقانونی تھے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ان کے لیے جو رقوم پارٹی نے خرچ کی تھیں، ان کا ذریعہ بھی انتظامی عدالت کو نہیں بتایا گیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…