ابوجہ (این این آئی)افریقی ملک نائجیریا اور کیمرون کی سرحد پر واقع ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 35 کے قریب زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں نائجیریا اور کیمرون دونوں ملکوں کے افراد شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ ابھی اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجریا کے حکا نے بتایاکہ یہ بم دھماکا گزشتہ شام ایک پل پر لگے
بازار میں ہوا جو نائجیریا کے قصبے گیمبورو اور کیمرون کے قصبے فوٹوکول کے درمیان واقع ہے۔حکام کے مطابق افریقی ملک نائجیریا اور کیمرون کی سرحد پر واقع ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 35 کے قریب زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں نائجیریا اور کیمرون دونوں ملکوں کے افراد شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ ابھی اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔