بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران، امریکا جنگ میں عراق کو گھسیٹے جانے سے  خبردار کر دیاگیا،جانتے ہیں یہ انتباہ کس نے جاری کیا ؟

datetime 31  دسمبر‬‮  2019 |

بغداد(این این آئی)عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بھڑکنے اور اس جنگ میں عراق کو گھسیٹے جانے کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق الصدر کا یہ موقف ایک ٹویٹ میں سامنے آیا۔شیعہ رہ نما کی ٹویٹ عراق کے مغرب میں واقع ضلع القائم میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی بم باری کے بعد سامنے آئی ۔ الصدر کے مطابق جو کوئی بھی اس جنگ میں عراق کو گھسیٹے گا وہ عراقی عوام کا دشمن ہو گا۔عراقی رہ نما نے

اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے بھڑکنے کے ساتھ نہیں ہوں اور نہ میں اس جنگ میں عراق کو گھسیٹے جانے کے حق میں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قوم کے بڑوں کے ایک سنجیدہ موقف کی ضرورت ہے تا کہ ہم عراق کو اس گھمسان کی لڑائی سے دور رکھ سیں جو ہر خشک و تر چیز کو کھا جائے گی ، ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ عراقی عوام اس جنگ کی اور اس میں عراق کو جھونکنے کی مذمت میں آواز اٹھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…