سرینگر(سائوتھ ایشین وائر)بھارتی حکومت نے کہا کہ اس نے مقبوضہ کشمیر سے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 72 کمپنیاں یعنی تقریبا ًسات ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک کمپنی میں 100 کے قریب اہلکار ہوتے ہیں۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی چوبیس کمپنیوں ، بی ایس ایف ، آئی ٹی بی پی ، سی آئی ایس ایف اور ایس ایس بی میں سے ہر ایک کی بارہ کمپنیوں کو واپس لیا جائے گا۔سائوتھ ایشین وائرکے مطابق
اس ماہ کے اوائل میں اس طرح کی تقریبا20 کمپنیاں واپس بلائی گئیں۔اس ماہ کے شروع میں ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وادی کشمیر میں صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے۔کانگریس کے ایک سوال کے جواب میں ، شاہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں صورتحال مکمل طور پر معمول ہے۔ حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔