ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عدالت نے ترکی میں قتل صحافی جمال خاشقجی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جرم میں ملوث 5افراد کو سزائے موت سنادی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد کو مجموعی طور پر24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سابق شاہی مشیر سعود القحطانی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں تاہم ان پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا جس پر انہیں بری کردیاگیا۔واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018کو استنبول میں واقع ترک سفارتخانے کے اندر قتل کیاگیاتھا۔