جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوجی محاصرہ 140ویں روزبھی جاری ، صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اس کی دوحصوں میں تقسیم۔۔ بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ اتوار کو مسلسل140 ویں روز بھی جاری رہا جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں بدستور نافذ ہیں اورلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

مقبوضہ علاقے کے چپے چپے پربڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ پری پیڈ موبائل فون ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگ ایکدوسرے سے رابطہ نہیں کرسکتے۔صبح کے وقت کچھ دیر کیلئے دکانیں کھولی جاتی ہیں تاکہ لوگ اشیائے ضروریہ خرید سکیں ۔ دفاتر اور تعلیمی ادارے عملے اور طلباء سے خالی ہیں۔ کشمیر یوں نے5اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف سول نافرمانی جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اس کی دوحصوں میں تقسیم کو کسی صورت قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔دریں اثناء بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی طرف امریکی کانگریس کی کمیٹی میں پریمیلا جیاپال کی شمولیت کے بعد اس کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے پرامریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار سینٹربرنی سینڈرز اورلزبتھ ویرن سمیت کئی امریکی ارکان کانگریس بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس پریمیلا جیاپال کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ سینٹر سینڈرز، الزبتھ ویرن اوردیگر ارکان کانگریس نے جیاپال کی حمایت کے لیے ٹویٹس کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امریکی ارکان کانگریس کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں ۔ پریمیلا جیاپال نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر6دسمبر کو کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی تھی اوروہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی فوجی محاصرے اوردیگر پابندیاں عائد کرنے پر مسلسل بھارت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…