جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ کی سابق ملکہ حسن اور کم عمر دو شیزہ امانی نور کو گرفتار کر لیا گیا ، وجہ سامنے آگئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)برطانیہ کی سابق ملکہ حسن اور کم عمر دو شیزہ امانی نور پرداعش کے ایک جنگجو کے ساتھ انٹرنیٹ پر شادی رچانے اور تنظیم کو 35 پائونڈ کی رقم عطیہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امانی نور لیور پول کے سابق کھلاڑی شی اوگو کی گرل فریںڈ بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ نور کو کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مالی اعانت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس نے انٹرنیٹ پر ایک تقریب میں داعش کے ایک جنگجوسے شادی کی تھی اور اسے ایک دہشت گرد گروہ کو 35 پاؤنڈ کی رقم فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا۔دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک سرکردہ حکیم نامی کمانڈر نے امانی نور کو اس کی 20 ویں سالگرہ پرمبارک باد کا پیغام بھیجا۔ یہ پیغام دونوں کیدرمیان تعلقات کیقیام کا ذریعہ بن گیا۔ حال ہی میں جب پولیس نے لندن میں امانی کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے ہوائی جہاز کی ایک ٹکٹ بھی برآمد ہوئی۔ امانی ترکی کے راستے شام جانے کی خواہاں تھی۔اس کے فلیٹ سے پولیس کو کچھ مکتوبات بھی ملے ہیں۔ اس کے کریم سینٹ نامی شخص اور ویکٹوریا ویبسٹ نامی ایک خاتون کے ساتھ بھی روابط پائے گئے ہیں۔ اس پر دہشت گردی کے تین الزامات عاید کیے گئے ہیں۔عدالت میں بیان دیتے ہوئے امانی نورنے 35 آسٹریلوی پائونڈ داعش یا دہشت گردی کی مدد کے لیے نہیں اس نیشام میں بچوں اور خواتین کی خوراک خریدنے کے لیے یہ رقم ارسال کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…