چندی گڑھ(این این آئی)امریکہ کی جارج ٹائون یونیورسٹی میں ماہر سیاسیات Christine Fair نے اس امکان کو مسترد کیاہے کہ بھارت نے فروری میں پاکستان کاF-16طیارہ مار گرایا تھا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق چندی گڑھ میں ملٹری لٹریچر فیسٹول میں سابق ائر چیف بی ایس دھنوئی اور دیگر بھارتی ماہرین کے ہمراہ ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئےChristine Fair نے ایف 16گرانے کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پیش کئے جانے
والے ملبے کے ٹکڑوں کو متنازعہ بنادیا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے ایف 16 طیاروں میں GEانجن نہیں ہیں جبکہ چند بھارتی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ GEانجن کا ملبہ برآمد کیا گیاہے۔ Christine Fairنے بالاکوٹ میں تربیتی کیمپ کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو بھی مسترد کردیا تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان کے اندر حملہ کیاتھا۔ انہوں نے کچھ دعوئوں کو حقیقت سے کہیں دور قراردیتے ہوئے درست اندازے کے لیے گہری تحقیق کی ضرورت پر زوردیا۔