جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

فوجی طیارہ لاپتہ ، 3 سویلین سمیت 38 افراد سوار

datetime 10  دسمبر‬‮  2019 |

سنتیاگو(آن لائن)چلی کا فوجی طیارہ براعظم انٹارکٹکا میں لاپتہ ہو گیا، طیارے میں 3 سویلین افراد سمیت 38 افراد سوار تھے۔ گم شدہ طیارے کی تلاش کیلئے ریسکیو مشن روانہ کر دیا گیا۔چلی کی فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے 17 افراد اور 21 مسافر تھے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مسافروں میں 3 سویلین افراد بھی شامل ہیں۔ سی 130 ہرکولیس

طیارے نے مقامی وقت کے مطابق شام کے 4 بجے چلی کے پنٹا اریناز ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی جس کا ایک گھنٹے پانچ منٹ بعد کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔چلی کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے، 2 ایف 16 طیارے تلاش کیلئے جانیوالے 4 بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔ چلی کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…