منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ نے افغانستان کا غیر اعلانیہ دورے کا اعلان کر دیا ، ساتھ ہی کس خواہش کا اظہار بھی کر دیا ؟ جانئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں گے۔ طالبان معاہدہ کرنا چاہ رہے ہیں اس لیے ہم ان سے ملاقات کررہے ہیں،ہم کہتے ہیں کہ جگ بندی ہونی چاہیے اور وہ سیز فائر نہیں چاہتے تھے لیکن اب وہ بھی جنگ بندی چاہتے ہیں اور میرے خیال سے اب کام ہوجائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔ کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ اْن کا افغانستان کا پہلا دورہ ہے۔امریکی صدر کا طیارہ بگرام کے فضائی اڈے پر اترا۔ اس دورے میں ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن اور مشیروں کے ایک چھوٹے گروپ کے علاوہ صدارتی پاسداران کے افسران اور میڈیا کے اداروں کی نمائندگی کرنے والے رپورٹروں کا ایک گروپ بھی افغانستان پہنچا۔ٹرمپ نے بگرام کے اڈے پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکی فوجیوں کے سامنے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغان تحریک طالبان امن معاہدے کی خواہش رکھتی ہے۔ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا کہ طالبان فائر بندی چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ جگ بندی ہونی چاہیے اور وہ سیز فائر نہیں چاہتے تھے لیکن اب وہ بھی جنگ بندی چاہتے ہیں اور میرے خیال سے اب کام ہوجائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی تہوار تھینکس گیوِنگ کے موقع پر اچانک افغانستان پہنچے جہاں انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں گے۔امریکی صدر نے امریکی فوجیوں کوٹرکی (مرغی کی طرح کا ایک پرندہ) کھانے کے لیے پیش کیا جس کے بعد ان کے ساتھ بیٹھ کر تھینکس گیونگ تہوار کا ڈنر کیا۔اس

موقع پر انہوں نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔افغانستان پہنچنے پر امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے ان کا استقبال کیا۔خیال رہے کہ یہ کسی بھی امریکی صدر کا افغانستان کا دوسرا دورہ تھا، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس کرسمس کے موقع پر عراق کا دورہ کر کے وہاں تعینات امریکی

فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران بھی افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔بعدازاں امریکا اور طالبان کے درمیان گزشتہ برس باضابطہ طور پر بات چیت کا آغاز ہوا تھا، تاہم رواں برس ستمبر میں طالبان حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ ملاقات منسوخ کرکے

مذاکراتی عمل ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم طالبان کی جانب سے اغوا کیے گئے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے بعد امن عمل کی بحالی کے امکانات روشن ہوئے تھے۔خیال رہے کہ امریکی شہر نیویارک میں 11 ستمبر 2011 کو ہونے والے حملے کے بعد افغانستان میں امریکا نے چڑھائی کردی تھی اور اس کے بعد سے نیٹو دستے وہاں موجود ہیں، اس جنگ کے دوران 2400 امریکی فوجی قتل ہوچکے ہیں۔

مذکورہ جنگ کے اختتام کے لیے ممکنہ معاہدے کے تیار کردہ مسودے میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بدلے طالبان کی جانب سے اس بات کی ضمانت موجود تھی کہ وہ امریکا یا اس کے اتحادیوں کے خلاف حملے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔تاہم اس کے باوجود امریکی عہدیداروں کو اس بات پر شبہ ہے کہ طالبان القاعدہ کو افغان سرزمین سے امریکا کے خلاف حملے سے روک سکتے ہیں۔

اکتوبر میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ طالبان تحریک کے ساتھ بات چیت کو دوبارہ سے ڈگر پر لانے کی ایک کوشش تھی۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ ٹرمپ نے بات چیت کا سلسلہ اچانک روک دینے کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ روک دیا تھا۔ اس بات چیت کا مقصد امریکی اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے معاہدے تک پہنچنا ہے ، اور اس کے مقابل

طالبان کی جانب سے سیکورٹی ضمانتیں حاصل کرنا ہے۔اس سے قبل طالبان نے ستمبر کے دوران کابل میں دھماکے کیے تھے۔ ان کارروائیوں میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔امریکا یہ باور کرا چکا ہے کہ اس نے ٹرمپ کی جانب سے طالبان کیساتھ بات چیت سے علاحدگی اختیار کرنے کے بعد سے افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کی رفتار تیز کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…