لندن(این این آئی)مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی یہودی بستیوں پربرطانیہ نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیاں غیرقانونی اور امن عمل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیل کی توسیع پسندی کے
اقدامات کے خطے میں دیر پا امن کے قیام پر منفی ثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں،برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بستیوں کے بارے میں اس کا موقف واضح ہے۔ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں اور امن کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہیں جن کی وجہ سے خطے میں دیر پا امن کی مساعی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔