سیف الاسلام قذافی کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف اور لیبیا میں قانونی تنازع

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

دی ہیگ(این این آئی)عالمی عدالت انصاف’آئی سی سی’ کو مطلوب لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے حوالے سے عالمی عدالت اور لیبی حکومت کے درمیان قانونی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔لیبیا کے عوامی حلقوں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی طرف سے یہ توقع کی جا رہی ہے ،ہیگ میں قائم عالمی فوج داری عدالت جلد ہی سیف الاسلام القذافی کے خلاف اپنا فیصلہ صادر کرے گی۔

سیف الاسلام قذافی پراپنے والد کے دور حکومت میں ملک میں پھوٹنے والی بغاوت کچلنے کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی فوج داری عدالت نے سیف الاسلام کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی وزارت انصاف نے کہا کہ طرابلس سیف الاسلام قذافی کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے اور لیبیا سے باہر ان پر مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ لیبیا کی عدلیہ خود بھی آزاد ہے اور کسی بھی شہری کے خلاف قانونی کارروائی اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔سیف الاسلام کے وکلاء دفاع کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں ایک اپیل دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیف الاسلام کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق فیصلہ واپس لیا جائے اور عالمی عدالت سیف الاسلام کی حوالگی کا مطالبہ واپس لے۔ عالمی عدالت اس درخواست پرغور کررہی ہے جب کہ دوسری طرف عدالت نے سیف الاسلام کے خلاف اپنے پہلے سے جاری مقدمہ کے حتمی فیصلے کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے۔ یہ فیصلہ عن قریب سنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…