اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا تنازعہ کشمیر حل کرانے میں مدد کرے یا بھاری قیمت ادا کرنے کیلئے تیار رہے‘ جوہری جنگ سے برطانیہ کا کتنا بڑا نقصان ہو سکتا ہے؟سابق برطانوی سفارتکار نے خبردار کر دیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے تنازعہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے حقیقی خطرے سے خبردارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کرے یامستقبل میں جوہری جنگ کی صورت میں بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے تیا ررہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سفارتکار Sir Mark Lyall Grant نے ایک مضمون میں کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ سے برطانیہ کو 20ارب پائونڈ کا نقصانا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ سے برطانیہ پر بھی اثرات ہونگے اور اس بحران کو حل کرانے کے لیے ہماری خصوصی ذمہ داری ہے۔تنازعہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے جس سے پورے برصغیر کی سلامتی خطرے سے دوچارہے۔امریکی جریدے فوربز میں شائع ہونے والے مضمون میں سرمارک لیال نے خبردارکیا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی فوجی تصادم کا رخ اختیارکرسکتی ہے جس سے بر طانیہ کو 20ارب پائونڈ کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھات کے حالیہ اقدامات سے یقیناً مسلم اکثریتی علاقے جموںو کشمیر میں مایوسی اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کوحل کرانے کے لیے برطانیہ کی خاص ذمہ داری ہے کیوں کہ 1947ء میں تقسیم برصغیر کے وقت برطانیہ کشمیر کے حوالے سے اختلافات کو دور کرانے میں ناکام ہوگیا تھاجو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…