پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پرمظالم کے پہاڑتوڑ دئیے ،بڑے پیمانے پر شہادتیں ، دنیا خاموش

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی)اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیںجس کے نتیجے میں مزید نو فلسطینی شہید ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا

اور بدھ کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ۔غزہ کے شفاء ہسپتال میں نو نعشیں منتقل کی گئیں۔انھیں ٹیکسیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا ۔طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہ تمام عام شہری تھے اور غزہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں مقیم تھے۔ان شہداء میں ایک فلسطینی باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور ان کا ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔جہادِ اسلامی نے غزہ شہر کے جنوب میں اپنے دو کارکنان کی موت کی تصدیق کی ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…