پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

تاج محل کے حسن کو آلودگی سے بچانے کیلیے خصوصی مشینیں لگادی گئیں

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگرہ (این این آئی)محبت کی یادرگار کہلائے جانے والا تاریخی تاج محل آلودگی کے باعث میلا ہوگیا، ماحول کو صاف کرنے کے لیے انتظامیہ نے خصوصی مشینیں لگادی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں موجود مغلیہ دور کی تاریخی اور خوبصورت عمارت کے حسن کو آلودگی نے گہنا دیا ہے۔آلودہ فضا کے باعث تاج محل کے سنگ مرمر کی سفیدی زرد پڑنے لگی تو انتظامیہ کو ہوش آیا اور محبت کی اس یادگار کو بچانے کے لیے تاج محل کے اطراف میں 2 ائیر پیوریفائر لگائے گئے ۔ہوا کو آلودگی سے پاک کرنے والے یہ ائیر پیوریفائر 300میٹر کے علاقے میں فضا کو

صاف کریں گے تاکہ تاج محل پر آلودہ ماحول کے اثرات کم سے کم پڑیں اور اس کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے نئی دہلی سمیت بھارت کے شمالی علاقے آلودگی کے باعث اسموگ اور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ فضا میں دھند کے باعث تاج محل دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ تاج محل کو مغل بادشاہ شاہجہاں نے سولہویں صدی میں اپنی چہیتی ملکہ ممتاز بیگم کی یاد میں تعمیر کیا تھا اور اس عمارت کا شمار دنیا کے سات عجائب میں ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں افراد آگرہ جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…