وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی حکومت سے این او سی کے لیے درخواست دے دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو جو کہ وزیراعظم عمران خان کے دوست اور سابق کرکٹر ہیں، انہیں 9 نومبر کو کرتارپورراہداری کھولے جانے کی تقریب میں مدعوکیا گیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو گزشتہ برس راہداری کے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے

جس پر بھارت میں شدت پسندوں کی طرف سے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔نوجوت سنگھ کی اہلیہ ڈاکٹرنوجوت کور کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کے شوہر نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے پاکستان جانے کے لیے این او سی کی درخواست کی ہے، ڈاکٹر نوجوت کور کے مطابق ان کے شوہر ڈیرہ بابا نانک پر بھارتی حکومت کی طرف سے منعقد کی جارہی تقریبات میں شریک نہیں ہوں گے صرف گوردوارہ دربار صاحب ماتھا ٹیکنے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…