ریاض(این این آئی)امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انقرہ کے خلاف پابندیوں کا ایک پیکیج تیار کر رکھا ہے۔ضرورت پڑنے پران پابندیوں کا نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اب تک امریکا شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے ترکی کی جنگ بندی پرعمل درآمد کی کوششوں کے بعد ترکی پرعاید پابندیاں ختم کی ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ اگر ترکی نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں تو پابندیاں دوبارہ عاید کی جاسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں
ایک انٹرویو میں منوچن نے کہا کہ انقرہ پرپابندیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نائب صدر مائیک پینس اضافی اہداف کی فہرست کے مطابق انقرہ میں ترک حکام سے مذاکرات کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوتی تو امریکا ترکی پرمالی پابندیاں عائد کردیتا۔ منوچن نے مزید کہا کہ ترکی کے خلاف مجوزہ پابندیوں کی فہرست کو ختم نہیں کرتے بلکہ اسے برقرا رکھتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پرانہیں نافذ کیا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جس طرح چل رہے ہیں اس سے ہم مطمئن ہیں۔