بیروت (این این آئی)حال ہی میں لبنان میں حکومت مخالف مظاہروں نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا دی تھی۔ مظاہروں نے دوران لوگوں نے سڑکیں بلاک کردی کرکے احتجاج کیا۔ سکیورٹی فورسز نے سڑکیں کھولنے اور رکاوٹیں ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس دوران ایک ایسی فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران ایک فوجی اہلکار کو روتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس
کے مطابق مظاہرین نے لبنان کا قومی ترانہ گا کر فوجیوں کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایک اہلکار رو پڑا۔ ایک دوسرے شخص کو رونے والے سپاہی کو دلاسا دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے مطابق کسروان کیمقام پر سڑک کھلتے ہی مظاہرین اور فوجی اہلکار شیر وشکر ہوگئے۔ مظاہرین نے رونے والے ایک فوجی کو گلے لگا لیا۔ لوگوں کا کہناہے کہ فوج کے حسن سلوک سے وہ ان کی راہ میں پلکیں بچھانے کو تیار ہیں۔