شاہ سلمان نے سعودی عرب میں اضافی امریکی فوجوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی،کتنی بڑی تعدادمیں فوجی اور اسلحہ شامل ہے؟ تفصیلات جاری

13  اکتوبر‬‮  2019

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ مہینے مملکت کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ضروری فوجی آلات کے ساتھ اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ اضافی امریکی فوج اور فوجی آلات کی تعیناتی اور ترسیل دراصل خطے کی سالمیت برقرار رکھنے کے لئے الریاض اور واشنگٹن کے مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دیرنیہ تعلقات اور قائم شراکت کی بنیاد پر خادم الحرمین الشریفین، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عزت مآب ولی عہد، نائب وزیر دفاع اور وزیر دفاع نے واشنگٹن سے اضافی فوج اورفوجی آلات مملکت کی ترسیل کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دفاعی اقدام خطے کی سالمیت، استحکام اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مملکت اور امریکا کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کے تناظر میں اٹھایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پینٹاگان نے جمعہ کو تین ہزار اضافی امریکی فوجیوں اور فوجی آلات کو سعودی عرب میں بھیجنے کی منظوری کی تصدیق کی تھی۔ سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ان امریکی فوجیوں کی آمد سے مملکت کے دفاع کو تقویت ملے گی۔پینٹاگان کے بیان کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے سعودی عرب میں دو مزید پیٹریاٹ میزائل بیٹریز، ایک تھاڈ بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی تنصیب، دو لڑاکا اسکواڈرن اور فضائیہ کے ایک ونگ کو بھیجنے کی منظوری دی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…