بیجنگ ( اے پی پی) چین کے شہر ڑینگ ڈاؤ میں سابق میئر کے گھر سے بیش بہا خزانہ نکل آیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی اہلکاروں نے ڑینگ ڑاؤ کے سابق میئر کے گھر پر چھاپہ مارا تو خفیہ بیسمنٹ سے ساڑھے 13 ٹن سونا
اور 7 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی۔تفتیش کے دوران اہلکاروں نے ہزاروں مربع میٹر پر بنے گھر سے بیش قیمت آرٹ کے نوادارت اور دیگر سامان بھی برآمدکئے جسے کئی ٹرکوں میں ڈال کر لے جایا گیا۔