پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

“کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ، ظلم کے مقابلے میں خاموش رہنے والا بےزبان شیطان ہے اگر ہر کوئی خاموش ہو تو ہم پھر بھی بولیں گے، ترک صدرطیب ایردوان کاامریکہ میں دبنگ خطاب

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے۔ ظلم کے مقابلے میں خاموش رہنے والا بےزبان شیطان ہے۔ اگر ہر کوئی خاموش ہو تو ہم پھر بھی بولیں گے۔ ترکی ظالم کے مقابلے میں ہر مظلوم کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ آج بھی ترکی اپنا تاریخی کردار ادا کر رہا ہے اور ملکی شناخت دیکھے بنا وہ ظالم کے بجائے مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج ترکی دنیا میں سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک ہے۔ ہر مظلوم کے لیے ہمارے دل اور دروازے کھلے ہیں۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےجانے سے قبل بھی انہوں  نے کہا  تھا کہ آج تک سلامتی کونسل شام، فلسطین، برما،القدس اور کشمیر جیسے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے،کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات برسوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں مگر ان کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، فلسطین کا مسئلہ 7 عشروں سے اقوام متحدہ کے فورم پرحل طلب ہے ، اقوام متحدہ اسرائیل سے اپنی کسی ایک قرار داد پربھی عمل درآمد نہیں کراسکی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کی طرف سے کی گئی ہربات کو قبول نہیں کرنا چاہیے، اسرائیل کی بات سچ نہیں ہوتی اور نہ صہیونی ریاست کو عالمی ادارے میں اتنی زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت پورے کرہ ارض پرپھیلی ہوئی ہے، مگر یہ افسوسناک امر ہے کہ سلامتی کونسل میں صرف 5 ملکوں کی بات مانی جاتی ہے جنہیں ویٹو کی طاقت حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…