جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019کا اعزاز پاکستانی احمد سایاکے نام

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد سایا نے لندن کی کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق یونیورسٹی پریس نے رواں برس جنوری میں ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ماہرینِ تعلیم کے ایک خصوصی پینل نے محنتی استاد کے اعزاز کے لیے پاکستانی استاد احمد سایا سمیت چھ افراد کو نامزد کیا ۔اس پینل میں پاکستان کے احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھی نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ

فونگ شامل تھے۔تاہم طلباء نے سب سے زیادہ ووٹ پاکستانی استاد احمد سایا کو دیے جس کے تحت وہ کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019 قرار پائے۔اس موقع پر احمد سایا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 4 ہزار نامزدگیاں ہوئیں، اس کے بعد شارٹ لسٹ کرکے 6 اساتذہ کے نام فائنل ہوئے، جن میں سے میرا نام سب سے اوپر تھا۔ کیمبرج ایوارڈ کیلئے مجھے مدعو کیا گیا اور میں نے وہاں پہنچ کر پاکستانی پرچم کو سربلند کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اعزاز کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کیں اور سب کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…