واشنگٹن (این این آئی)سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کی جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کیلئے امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب روانہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے واشنگٹن میں خطاب کے دوران مائیک پومپیو کے سعودی روانگی کی اطلاع دی، مائیک پنس نے کہا کہ جیسا کہ امریکی صدر نے کہا کہ ہم
کسی سے جنگ نہیں چاہتے لیکن امریکا تیار ہے۔مائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے مفادات اور خطے میں اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عبقیق اور خریص پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد سعودی آئل کمپنی کی متاثرہ تنصیبات سے تیل کی سپلائی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔