اوریکل نے ماہرین اور طلبہ کے لیے عملی تجربہ حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے مفت کلاؤڈ انفرااسٹرکچر مہیا کردیا،تفصیلات جاری

17  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)اوریکل نے ماہرین اور طلبہ کے لیے سیکھنے اور عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے ڈیٹابیس آل ویز فری آٹو نومس ڈیٹا بیس اور کلاؤڈ انفرااسٹرکچر غیر محدود مدت کے لیے فراہم کردیا ہے۔ اب دنیا میں کوئی بھی فرد اس سے فائدہ اٹھا کر ڈیویلپمنٹ اور عملی تجربہ حاصل کرسکتا ہے۔ یہ دنیا کی پہلی سیلف ڈرائیونگ ڈیٹا بیس اور اوریکل کلاؤڈ انفرااسٹرکچر ہے۔دنیا بھر کی جامعات، ماہرین تعلیم اور چھوٹے بڑے ادارے اس کلاؤڈ انفرااسٹرکچر بشمول کمپیوٹ وی ایم ایس،

بلاک اینڈ آبجیکٹ سٹوریج اور لوڈ بے لینسر کے ذریعے مکمل ایپلی کیشن اوریکل کلاؤڈ پر ڈیزائن کرسکتے ہیں۔ دیگر کلاؤڈ وینڈرز 12 ماہ کی آزمائشی شرط پر فراہم کرتے ہیں اس مدت کے بعد ان پر ادائیگی لازمی کرنی پڑتی ہے۔ یہ ڈیٹا بیس (Oracle’s Always Free Autonomous Database) جب تک استعمال میں ہوگا اس وقت تک کوئی ادائیگی نہیں لی جائے گی۔ صارفین دیگر اضافی سہولتیں بھی حاصل کرسکتے ہیں، آل ویز فری سروسز دنیا بھر میں مہیا کی گئی ہیں اور ہر شخص ان سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ایسے افراد جو ان کے استعمال کی ادائیگی کا اکاؤنٹ رکھتے ہیں وہ بھی یہ فری ٹرائلز استعمال کرسکتے ہیں۔ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، ڈیٹا بیس سرور ٹیکنالوجیز، اوریکل، اینڈریو مینڈلسن نے کہا کہ ہم پُرجوش ہیں کہ آل ویز فری اوریکل آٹونومس ڈیٹابیس اور اوریکل کلاؤڈ انفرااسٹرکچر دنیا بھر میں فراہم کیا گیا ہے۔ یہ نیکسٹ جنریشن اینالسٹس، ڈیویلپرز اور سائنس دانوں کے لیے جدید ڈیٹابیس اور مشین لرننگ ٹیکنالوجیز سیکھنے اور بہترین ڈیٹا ڈری ون ایپلی کیشن تیار کرنے میں مدد دے گی۔ کاروباری اور دیگر ادارے بھی فری ٹرائلز سے فائدہ اٹھا کر اپنے ورک لوڈ کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے سے پہلے ٹیسٹنگ کرسکتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…