بھارتی حکومت کا مودی کے حق میں لکھنے پر نقد انعام کا اعلان ،اشتہار شائع ہونے کے بعد کئی صحافیوں نے درخواستیں جمع کروانا شروع کر دیں

17  ستمبر‬‮  2019

جھارکھنڈ(این این آئی)بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے حق میں لکھیں اور نقد 15 ہزار روپے حاصل کریں۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اخبارات میں اشتہار شائع کروائے کہ حکومت کے حق میں کالم لکھنے پر پیسے ملیں گے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ صحافی ہیں اور حکومتی منصوبوں کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو لکھنے کے بدلے پیسے دے گی۔اس کے ساتھ ہی طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی حکومت کی کارکردگی کے حق میں لکھا گیا مضمون جو اخبار میں شائع ہو گا اس کی کاپی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروائیں اور 15 ہزار روپے نقد وصول کریں۔یہ اشتہار بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی حکومت کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ نے ایک اخبار میں شائع کروایا ہے۔اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح سے انعام حاصل کرنے کیلئے صحافی درخواست جمع کروائیں۔ حکومت کے حق میں لکھے گئے مضامین کو کتابی شکل بھی دی جائے گی اور جس کسی صحافی کا مضمون کتاب کیلئے منتخب ہو گا اس کو مزید پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ریاست جھاڑ کھنڈ کی حکومت نے باقاعدہ اخبار میں اس حوالہ سے اشتہار شائع کروایا ہے۔ اشتہار میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو معاوضہ دینے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی، ٹی وی چینل کے رپورٹر بھی اپنی رپورٹ جمع کروا سکتے ہیں اور ان کو بھی فی رپورٹ 15 ہزار کا معاوضہ ملے گا۔ اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد کئی صحافیوں نے درخواستیں جمع کروانا شروع کر دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…