کالعدم تنظیم کے لیے پروپیگنڈا کرنے اور جنگجو بھرتی کرنے کا الزام ، بڑے ملک نے دہشتگرد کی شہریت ہی ختم کردی

12  ستمبر‬‮  2019

جنیوا(این این آئی)سوئٹزرلینڈ نے بتایا ہے کہ اس نے پہلی بار کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے دوہری شہریت کے حامل ایک شخص سے اپنی شہریت واپس لی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ پہلی بار ملک میں امیگریشن سروس نے دہری شہریت والے

شخص سے سوئس شہریت واپس لی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس شخص کو ایک کالعدم تنظیم کے لیے پروپیگنڈا کرنے اور جنگجو بھرتی کرنے کے الزام میں کئی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سوئس حکومت حکام نے زور دے کر کہا کہ امیگریشن سروس ایسے کسی بھی شخص کی دہری شہریت والے شخص سے شہریت واپس لے سکتی ہے جو سوئٹزرلینڈ کے مفادات یا وقار کو نقصان پہنچاتا اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا موجب بنے۔اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم وہ وفاقی انتظامی عدالت میں فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دے سکتا ہے۔ سوئٹرزلینڈ کی حکومت کی طرف سے جس شخص کی شہریت منسوخ کرنیکا اعلان کیا گیاوہ ترکی سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی عمر33 سال ہے۔ اسے 2018ء میں جنیوا میں ایک عدالت نے شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے لیے پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں اڑھائی سال قید کی سزا سنائی تھی۔رواں سال مئی میں سوئس حکومت نے ایسے دسیوں افراد کی نشاندہی کا اعلان کیا تھا جو دہری شہریت رکھنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دہشت گردی کی یا دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…