جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ قانونی گرفت میں آگئے، کتنی سزا ہو سکتی ہے؟جانئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ڈورین طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کا غلط نقشہ دکھا دیا جس پر انہیں 90 دن تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو نیشنل ہریکین سینٹر

(این ایچ سی) کا نقشہ دکھا کر بتایا کہ امریکی ریاست الاباما بھی ڈورین طوفان سے متاثر ہوگا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ امریکی صدر نے وہ نقشہ دکھایا جو این ایچ سی نے ابتدائی طور پر جاری کیا تھا اور اس نقشے میں پیش گوئی کی تھی کہ ڈورین طوفان ریاست الاباما سے ٹکراسکتا ہے بعدازاں طوفان کا رخ بدل گیا تھا۔متعلقہ افسران کی جانب سے غلطی کی نشاندہی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ڈورین طوفان سے جنوبی کیرولینا، شمالی کیرولینا، فلوریڈا، جارجیا سمیت الاباما کی ریاستیں بھی متاثر ہوں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متازع بیان کے بعد برمنگھم میں محکمہ موسمیات نے ٹوئٹ کے ذریعے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کیا اور کہا کہ امریکی ریاست الاباماڈورین طوفان سے متاثر نہیں ہوگی۔محکمہ موسمیات نے تصدیق کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل غلطی کو دہراتے رہے۔واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو غلط طور پر پیش کرنا قابل سزا ہے۔مذکورہ قانون کی رو سے امریکی صدر کو 90 دن تک کی قید ہوسکتی ہے۔بعدازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے صحیح نقشہ ٹوئٹ کیا۔خیال رہے کہ شمالی امریکا اور کیریبئن میں آنے والے سمندری طوفان ڈورین سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔امریکی ریاست بہاماس کے حکام نے بتایا تھا کہ اب تک 5 افراد مارے جاچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں جبکہ کئی لوگوں کو امریکی کوسٹ گارڈ نے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…