منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

توہین مذہب کیس سے رہائی پانے والی آسیہ مسیح منظر عام پر آ گئی ،برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو،بڑے بڑے دعوے کر دئیے

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(اے این این)توہین مذہب کے کیس میں رہائی پا کر بیرون ملک جانے والے آسیہ مسیح منظر عام پر آ گئی ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں آسیہ بی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں پاکستان چھوڑنے کا بہت دکھ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں توہینِ مذہب کے مقدمے میں موت کی سزا پانے اور پھر اپیل کے بعد بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی نے کہا ہے کہ دنیا کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین کی وجہ سے کئی لوگ اب بھی جیل میں ہیں۔توہین مذہب کے مقدمے میں آسیہ بی بی کو آٹھ سال قید میں رکھا گیا تھا لیکن اکتوبر 2018 میں پاکستان کی عدالتِ عظمی نے ان الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے انھیں بری کر دیا تھا۔آسیہ بی بی کو رہائی کے بعد پاکستان میں ایک نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا کیونکہ ان کی رہائی کے فیصلے پر ملک میں مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور سپریم کورٹ سے باعزت بری ہونے کے بعد آسیہ تقریبا تین ماہ قبل پاکستان سے کینیڈا چلی گئی تھیں۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں آسیہ بی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں پاکستان چھوڑنے کا بہت دکھ ہے۔اپنے انٹرویو میں آسیہ بی بی نے کہا کہ گو کہ وہ عالمی سطح پر اپنی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے شکر گزار ہیں مگر دنیا کے سامنے یہ بات لانا ضروری ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کے قانون کی وجہ سے کئی لوگ اب بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بریت پر پاکستان کی عدالتِ عظمی کی شکرگزار ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توہینِ مذہب و رسالت کے دیگر ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ بھی منصفانہ بنیادوں پر ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ‘ایسے اور بہت سارے کیسز ہیں جن میں ملزمان کئی سالوں سے جیلوں میں ہیں اور ان کے فیصلے بھی انصاف کی بنیاد پر ہونے چاہییں۔ دنیا کو ان کی بات بھی سننی چاہیے۔برطانوی اخبار کے مطابق آسیہ بی بی نے یہ بھی کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام کی توہین کے غلط الزام میں سزا پانے کی وجہ سے ان کی زندگی برباد ہو گئی۔

توہینِ مذہب کے قانون کے استعمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘میں پوری دنیا سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اس مسئلے پر غور کریں۔ جس طرح کسی شخص پر بھی بغیر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد کے توہینِ مذہب کا الزام لگا دیا جاتا ہے اس کا نوٹس لینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بلاسفیمی کے قانون کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس قانون کے لاگو کیے جانے کے لیے تحقیقات کا باقاعدہ نظام ہونا چاہیے۔اپنی اسیری کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے آسیہ کا کہنا تھا کہ ‘کبھی کبھی میں اتنی دلبرداشتہ ہو جاتی تھی کہ ہمت ہار دیتی تھی اور سوچتی تھی کہ کبھی جیل سے نکلوں گی بھی کہ نہیں۔

آگے کیا ہو گا، کیا میں ساری زندگی یہیں گزاروں گی؟’۔جیل میں اپنی بچیوں سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘جب میری بیٹیاں مجھ سے جیل میں ملنے آتی تھیں تو میں کبھی ان کے سامنے نہیں روتی تھی، مگر جب وہ چلی جاتی تھیں تو تنہائی میں غم اور تکلیف میں رویا کرتی تھی۔ مجھے ہر وقت ان کا خیال آتا تھا کہ وہ کیسے جی رہی ہوں گی۔آسیہ بی بی نے بتایا کہ ایک طویل عرصہ جیل میں گزارنے اور پھر سپریم کورٹ سے بری کیے جانے کے بعد جب وہ وقت آیا کہ انھیں اپنی آزادی کے لیے بغیر اپنے عزیر و اقارب سے ملے اور اپنا آبائی علاقہ دیکھے بغیر ملک چھوڑنا پڑا تو ان کا دل ٹوٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اپنے خاندان والوں سے ملے بغیر ملک چھوڑنے پر میرا دل ٹوٹ گیا۔ پاکستان میرا وطن ہے۔ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔ مجھے اپنی مٹی سے محبت ہے۔’واضح رہے کہ آسیہ نورین بی بی پنجاب کے ضلع ننکانہ کے ایک گاں اِٹاں والی کی رہائشی تھیں جو لاہور سے تقریبا 50 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔2009 میں اسی گاؤں میں فالسے کے ایک باغ میں آسیہ بی بی کا گاؤں کی چند عورتوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے دوران مبینہ طور پر انھوں نے پیغمبرِ اسلام کے خلاف ‘تین توہین آمیز’ کلمات کہے تھے۔

استغاثہ کے مطابق اس واقعے کے چند روز بعد آسیہ بی بی نے عوامی طور پنچایت میں خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے معافی طلب کی۔الزام لگنے کے چند روز بعد آسیہ کو اِٹاں والی میں ان کے گھر سے ایک ہجوم نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد وہ پہلے شیخوپورہ اور پھر ملتان جیل میں قید رہیں۔جون 2009 میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس میں توہینِ رسالت کے قانون 295 سی کے تحت الزام لگایا گیا کہ انھوں نے اپنے ہمراہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف ‘تین توہین آمیز’ کلمات کہے تھے۔

اس مقدمے کے مدعی ننکانہ صاحب کی مسجد کے امام قاری محمد سالم تھے تاہم آسیہ نے اپنے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران بیان دیا تھا کہ ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے دبائو ڈالا گیا اور انکار کرنے پر یہ مقدمہ درج کروا دیا گیا۔2010 میں ضلع ننکانہ صاحب کی سیشن عدالت نے آسیہ بی بی کو موت کی سزا سنا دی اور وہ پاکستان میں یہ سزا پانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔آسیہ بی بی نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی۔ چار سال بعد اکتوبر 2014 میں عدالت نے سزا کی توثیق کر دی۔آسیہ بی بی نے جنوری 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی جس نے اکتوبر 2018 میں انھیں بری کر دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…