جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

مودی کیخلاف بھارتی عوام لندن کی سڑکوں پرنکل آئے،پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے واقع پارک میں شدید احتجاج ،کشمیریوں ، سکھوں پرمظالم کی مذمت

datetime 19  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بھارتی وزیراعظم  کے خلاف بھارتی عوام لندن کی سڑکوں پرنکل آئے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے واقع پارک میں بھارت کی نچلی ذات کے سینکڑوں ہندو مودی حکومت کے غیرقانونی اقدامات اورنچلی ذات کے ہندوئوں کے ساتھ کئے گئے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیلئے جمع ہوگئے۔اس موقع پر موجود مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے لگائے جبکہ کشمیری عوام اور سکھوں کے خلاف کئے گئے مظالم

پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔مظاہرے میں خواتین نے کہا کہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر جو ظلم کئے جارہے ہیں ہم مودی کی حمایت نہیں کرسکتے،بھارت میں مسلمان بھی بڑی تعداد میں ہیں اور سکھوں کا بھی بڑا اسٹیک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔مظاہرین نے کہا کہ انڈین آ ئین کے مطابق بھارت کا نام ہندوستان نہیں ہوسکتا بلکہ ہمارے ملک کا نام بھارت یا انڈیا ہے لیکن مودی سرکار بھارت کو ہندوستان بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…