نئی دہلی(آن لائن)بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انیلیسس ونگ ”را“کے حاضر سروس آفیسر وی کے جوہری کو بارڈر سیکورٹی فورس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وی کے جوہری جو ایک آئی پی ایس افسر ہیں جو کابینہ سیکریٹریٹ کے تحت خفیہ ایجنسی رامیں خصوصی سیکریٹری کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری ہونیوالے سرکاری حکمنامہ میں کہاگیا ہے کہ وی کے جوہری بھارتی بارڈر
سیکورٹی فورس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیاگیا ہے۔ یہ حکمنامہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں قائم کابینہ کی تقرریوں سے متعلق کمیٹی نے جاری کیا ہے جس کے وزیر داخلہ امیت شاہ رکن ہیں۔ وی کے جوہری مدھیہ پردیش کیڈر سے تعلق رکھنے والے بھارتی پولیس کے 1984ویں بیچ کے حاضر سروس افسر ہیں۔ وہ رجنی کانتی مشرا کی جگہ بی ایس ایف کے ڈی جی کے فرائض سنبھالیں گے جو 31اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔