انقرہ(آن لائن) ترکی کے صدر طیب اردگان امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا ایف-35 طیارے نہیں دے گا تو کسی اور ملک سے رجوع کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے امریکی کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے F-35 طیاروں کی فراہمی سے انکار کو کھلی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کسی اور ملک سے طیارے خریدنے کے لیے رجوع کرے گا۔ترک صدر طیب اردگان نے حکمراں پارٹی کے
ارکان سے خطاب میں مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے پر کسی قسم کے دباؤ پر نہیں آئیں گے اور نہ ہی اپنے فیصلوں کو تبدیل کریں گے اور اپنے ملک کی سلامتی سب سے مقدم رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ ترکی کے روس سے اینٹی میزائل دفاعی نظام ایس-400 خریدنے کی وجہ سے امریکا نے دھمکی دی تھی کہ اگر ترکی نے یہ دفاعی سسٹم خریدا تو امریکا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے ترکی کو ایف-35 طیارے فروخت نہیں کرے گا۔