نئی دہلی(آن لائن)تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلیٰ رہنے والی شیلا ڈکشٹ نئی دہلی کے نجی ہسپتال میں چل بسیں، ان کی عمر 81 سال تھی۔دہلی حکومت نے ان کی موت پر دو روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق شیلا ڈکشٹ کو دل میں تکلیف کی شکایت پر نئی دہلی کے نجی ہسپتال لے
جایا گیا، جہاں وہ کوما میں جانے کے بعد چل بسیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے شیلا ڈکشٹ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نریندر مودی کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دہلی کی ترقی میں شیلا ڈکشٹ کا کردار قابل تعریف ہے۔