دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کردی،مسافر کے ہزاروں ڈالر واپس لوٹا دئیے

20  جولائی  2019

دبئی (این این آئی) دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو اس کے گمشدہ ہزاروں ڈالر واپس کردیے جس پر دبئی پولیس نے ڈرائیور کو انعام سے نواز دیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی ایک فیملی نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفافت خان کی گاڑی میں سفر کیا اس دوان فیملی 21 ہزار ڈالر، موبائل فون اور پاسپورٹ گاڑی میں بھول کر روانہ ہوگئی۔پاکستانی ڈرائیور نے دیانت داری

کا مظاہرہ کرتے ہوئے الراشدیہ پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر نقدی اور سارا سامان جمع کرادیا، پولیس نے متعلقہ فیملی سے رابطہ کرکے اس تھانے بلایا اور گمشدہ سامان واپس کردیا۔ڈائریکٹر الراشدیہ پولیس اسٹیشن بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان المالک نے اپنے دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو اس کی دیانت داری اعزاز سے نوازا اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر ایک تحفہ بطور ستائش پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…