اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی انتخابات ،ڈیموکریٹک امیدوارہ کمالہ ہیرس کو اوباما کی در پردہ حمایت حاصل

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ سابق صدر باراک اوباما ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک سرکردہ رکن کمالہ ہیرس کی سنہ 2020ء کے صدارتی انتخابات میں بہ طور امیدوار در پردہ حمایت کررہے ہیں۔اگرچہ سابق صدر اوباما نے کسی امیدوار کی

اعلانیہ حمایت کا فیصلہ نہیں کیا تاہم یہ مْمکن ہے کہ وہ ان 20 امیدواروں میں سے کسی ایک کی حمایت کریں۔امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ سابق صدر باراک اوباما نے آنے والے صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے اور غیر جانب دار رہنے کا عہد کیا تھا۔سابق ڈیموکریٹک رکن جوبائیڈن نے ایک بیان میں بتایا کہ میں نے باراک اوباما کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت نہ کریں اور خود کوغیر جانب دار رکھیں۔امریکی ٹی وی کی میزبان لورا انگراھام نے دلائل کے ساتھ دعویٰ کیاکہ سابق صدر باراک اوباما ہاریز کی در پردہ مگر پرجوش حمایت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باراک اوباما خفیہ انداز میں کاملا ہاریز کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر کسی کو یقین نہ آئے تو وہ  کمالہ ہیرس اور اس کی ٹیم کو جان لے جنہیں اوباما کی حمایت حاصل ہے۔خاتون صحافی انگراہام کا مزید کہنا تھا کہ کامالا ہاریس صدر بننے کے لیے ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کریںگی جب کہ ان کی پارٹی کے ایک دوسرے متوقع امیدوار جوبائیڈن کے حوالے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کامالا اپنی کامیابی کے لیے کچھ بھی کہ اور کرسکتی ہیں۔ وہ جوبائیڈن پر شریر اور وحشیانہ نسل پرستی کا بھی الزام لگ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…