جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عرب لیگ کا فلسطینی اتھارٹی کو ہر ماہ 10 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ نے ایک مرتبہ پھر مالی مسائل سے دوچارفلسطینی اتھارٹی کو ہر ماہ 10 کروڑ ڈالر امدادکے طور پر دینے کا وعدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب لیگ نے قبل ازیں اپریل میں فلسطینی اتھارٹی کومالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے 10 کروڑ ڈالر ماہانہ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ نے اپنے اجلاس میں اس وعدے کی تجدید کی ہے۔فلسطینی اتھارٹی

اسرائیل کی جانب سے محصولات کی مد میں اکٹھی کی گئی رقم نہ ملنے کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہوچکی ہے۔اس سے ایک روز قبل ہی امریکا نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ آیندہ ہفتے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی کانفرنس میں اپنا مجوزہ مشرقِ اوسط امن منصوبہ پیش کرے گا۔اس کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے 50 ارب ڈالر سے زیادہ جمع ہونے کی امید باندھی گئی ہے ۔ اسرائیلی فوج کے محاصرے کا شکار غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ  وغیرملکی سرمایہ کاری سے فلسطینیوں کے لیے ایک عشرے میں دس لاکھ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس جمع کرتا ہے لیکن اس نے فروری میں محصولات کی مد میں جمع شدہ 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم دینے سے انکار کردیا تھا اور یہ رقم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی سیاسی قیدیوں کے نام پر روک لی تھی۔اس کے بعد عرب لیگ نے فلسطینی اتھارٹی کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…